عمران خان کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور سے گرفتار ہونے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کو طبی معائنے کے بعد اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔چوہدری پرویز الہیٰ کی 30 دن نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جاری کیے جس کے بعد پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر چوہدری پرویز الہیٰ کو ظہور الہیٰ روڈ سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا، جہاں پمز اسپتال میں ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جانا تھا جس کے پیش نظر جیل کے باہر اور اندر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایلیٹ کمانڈوز کی اضافی نفری کو بھی طلب کیا گیا تاہم آخری وقت میں انہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close