کراچی (انٹرنیوز) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فورسز کو چینی، آٹے کی سمگلنگ روکنے کا پابند کردیا ہے، ریاست پر حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے، انتخابات میں دو، چار ماہ کا التواء تاخیر نہیں، مختصر مدت کے لئے آئے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں ہوں گی،ہم مختصر عرصے کے لئے آئے ہیں،الیکشن میں دو چار مہینے کے التوا کو تاخیر نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر ہونے والے حملوں کا مقابلہ کریں گے، یہ ہمار ے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے،اس کا امن پاکستان کا امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسزکو چینی اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کا پابند کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں