جج نے عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواستیں قبول نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

اسلام آباد(انٹرنیوز) خصوصی عدالت نے وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت، وقار اور سیکیورٹی مدنظر ہے، ہر کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دے سکتا، عمران خان نے جو نام دیئے ہیں صرف وہی لوگ ان سے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات کی وجہ سے ان کا جسمانی ریمانڈ تک نہیں دیا۔بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان صفدر، علی اعجاز بٹر، نعیم انتظار پنجوتھا، عمیر نیازی اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close