الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن طے کر لی

اسلام آباد (انٹرنیوز) الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں 30نومبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک پراہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانئے کو کم کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30نومبر کو ہوگی، حلقہ بندیوں کے دورانئے کو کم کرنیکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے، حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھ کر الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے کام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close