نواز شریف کی واپسی کب ہوگی؟ شہباز شریف نے بھی تصدیق کردی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ن لیگی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی کب ہوگی؟ مسلم لیگ ن کی لندن میں اہم بیٹھک لگی، جس میں شہباز شریف اور اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے، مریم نواز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ شہباز شریف نے تصدیق کی کہ نواز شریف اکتوبر میں ہی وطن واپس آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اعلان کئے جاچکے ہیں تاہم حتمی تاریخ کبھی سامنے نہیں آئی۔سابق وزیراعظم شہباز شریف اگست میں حکومت اور اسمبلیوں کے خاتمے کے بعد لندن روانہ ہوگئے تھے، وہ تاحال وہیں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close