بجلی مہنگی لیکن واپڈا ملازمین کو مزید مراعات سے نواز دیا گیا

لاہور (پی این آئی) مفت بجلی استعمال کرنیوالے واپڈا ملازمین کو مزید مراعات سے نواز دیا گیا، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام گریڈ کے ملازمین کیلئے خصوصی واپڈا الاونس کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مفت بجلی استعمال کرنے والے واپڈا ملازمین کو مزید مراعات سے نواز دیا ہے۔ واپڈا کی جانب سے ملازمین کیلئے خصوصی الاونس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق سکیل 1 سے 10 تک کے ملازمین کے لئے 8 ہزار سے 14 ہزار 500 روپے، سکیل 11 سے 20 تک کے ملازمین و افسران کو 15 ہزار 500 سے 60 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے میڈیکل الاؤنس حاصل کرنے والے ملازمین اور افسران کو بھی واپڈا الاؤنس ملے گا، گریڈ 17 تا 20 کے افسروں کے لئے 10 ہزار روپے پروفیشل الاؤنس بھی منظور کرلیا گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق یکم جولائی سے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملازمین کو واجبات ادا کئے جائیں گے۔ دوسری جانب واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین فری یونٹس کے ممکنہ خاتمے کے فیصلے کیخلاف میدان میں آگئے ہیں۔ صدر واپڈا ایمپلائز یونین نے کہا کہ ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی بند کی تو سخت ردعمل آئے گا۔ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے بلزمیں موجود درجہ بندی، سیاسی مداخلت،بجلی کے بلوں میں موجود تمام ٹیکسز فوری ختم کیے جائیں۔

جبکہ بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس کی فراہمی کے معاملے پر واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل کامقف ہے کہ فری یونٹس ختم کرنے سے کوئی بچت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے فری یونٹس کے بجائے یوٹیلیٹی الانس دینے کی تجویز دے دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی تجویز ہے کہ ملازمین کو ماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے اور پاور ڈویژن نے مانیٹائزیشن کی تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی ہے۔ذرائع کے مطابق 1 لاکھ 89 ہزار171ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو فری یونٹس دیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو ماہانہ 3 کروڑ 47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close