عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں یا نہیں؟ چوہدری پرویزالٰہی کا بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں پرُ عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑاہوں ۔احاطہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ(ن) لیگ کی قیادت ملک کا بیڑا غرق کر کے لندن بھاگ گئی ہے۔

عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی ، جب بھی (ن) لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی کی ہے ، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیاہے کہ الیکشن کروائیں، اس وقت ملک کی کوئی صورتحال نہیں ہے ، فوری الیکشن کروائے جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close