پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن مہنگائی کیخلاف میدان میں آگئی ،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کل پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنرل سیکرٹری نبیل طارق نے کہاکہ 2ستمبر بروز ہفتہ تمام بکنگ ایجنسیاں بند رہیں گی، ہڑتال بجلی بلز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے ، ان کا کہناتھا کہ گڈزٹرانسپورٹرز کیساتھ کسٹمز حکام کی زیادتیوں کو بند کیا جائے،این ایچ اے کی جانب سے بے جا جرمانوں کو بند کیا جائے ، ان کا مزید کہناتھا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close