پرویز خٹک کا عمران خان کے حق میں بڑا بیان آگیا

پشاور (پی این آئی) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کبھی بدنام کیا اور نہ ہی کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایسی پالیسیاں نہیں بنائیں جس سے قرض اتارا جا سکے،معیشت کو دستاویزی شکل دینے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ملک میں سرمایہ کاروں کو ٹیکس فری کر دیں اور اس اقدام سے ہی ڈالر آنے لگیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے نئے پاکستان کا وعدہ کیا لیکن چار سال میں اس حوالے سے ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکے تھے،لوگ منشور دیتے ہیں اور اقتدار میں آتے ہی بھول جاتے ہیں۔ پرویز خٹک نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو کبھی بدنام کیا اور نہ کروں گا،میں سچ بولتا ہوں کسی کو برا لگے تو کیا کر سکتا ہوں؟۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ نے انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لگ تو ایسا رہا ہے انتخابات فروری تک ہو جائیں گے۔ اگر کوئی پارٹی عدالت گئی تو الیکشن فروری سے آگے بھی جا سکتے ہیں،انتخابات جتنے آگے جائیں گے ملک کو اتنا ہی نقصان ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر دفاع اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو سب کچھ طے تھا،عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بھی بن جاتے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد 20 دن روپوش رہا یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے، ایسی کوئی معلومات نہیں تھی کہ سارا واقعہ ایک ہی ادارے کے خلاف جائے گا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اسد عمر سمیت سب نے کوشش کی تھی کہ ڈیدلاک ختم ہو جائے، پارٹی چھوڑنے تک ڈیڈلاک ختم کرنے کی پوری کوشش کی۔ اگر باتیں مان لی جاتیں تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا،باتیں مان لی جاتیں تو چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ الیکشن بھی جیت سکتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close