الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، واضح کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ الیکشن 90دن میں ہی کرانے پڑیں گے،بیرسٹر سیف نے کہا کہ آرٹیکل 51 میں حلقہ بندیوں کی شرط نہیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا جواز بے بنیاد ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی اجلاس کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close