سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ کو الیکشن میں غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دے دیا

سکھر(انٹرنیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے،محفوظ،روشن پاکستان کے لئے سودی نظام سے نجات ضروری ہے۔سکھر ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں، پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بناء ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ اور روشن پاکستان کے لئے سودی نظام سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ سود اللہ اور اس کے رسول? سے کھلی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جب بھی اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے ملک میں سود کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری سودی نظام کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار پی ڈی ایم جماعتیں اور پی ٹی آئی ہے، ملک پر مہنگائی اور قرضوں کا بوجھ لادنے والے عیاشیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق 90دن میں انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں الیکشن میں عدالت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے اور عوام کو اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close