سندھ حکومت کا تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریم کرنے کا اعلان

کراچی(انٹرنیوز)نگران سندھ حکومت نے صوبہ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریم کرنے کا اعلان کردیا۔ نگراں وزیرِ قانون عمر سومرو نےکہا کہ ہم سندھ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریمنگ کرنے جارہے ہیں، اس ضمن میں سمری وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بھیجوں گا۔عمر سومرو کا کہنا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ سے پتا چلے گا کہ کون کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے وکلا برادری کیمسائل حل کریں، ہمیں اپنی وکلاء بارز کو سہولتیں دینی ہوں گی۔نگراں وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء برادری خود کو اکیلے نہ سمجھیں، بارز کو کتابیں اور لیپ ٹاپس دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close