صحت کارڈ کی سہولت ختم، کون کونسے امراض کے علاج کیلئے پیسے ادا کرنے ہوں گے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) صحت کارڈ پر کئی امراض کے علاج کیلئے مریضوں کو اب جیب سے پیسے ادا کرنا ہوں گے، پنجاب بھر میں صحت کارڈ پر آنکھوں کے مفت آپریشن کی سہولت بھی ختم کر دی گئی، فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صحت کارڈ پر آنکھوں کا آپریشن بند کردیا گیا،ہرنیا، اپینڈکس، پتے کی پتھری کے آپریشن کے مریضوں اور پروسٹیٹ، بچے دانی کے آپریشن پر بھی مریضوں کو 30 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔پنجاب میں صحت کارڈ پر آنکھوں کے آپریشن بند کردیئے گئے ،اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پنجاب بھر میں آنکھوں کے آپریشن کرنے والے ہسپتالوں کو آپریشن بند ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر موتیا کے آپریشن نہیں ہوں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہرنیا، اپینڈکس، پتے کی پتھری کے آپریشن کے مریضوں اور پروسٹیٹ، بچے دانی کے آپریشن پر بھی مریضوں کو 30 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔انشورنس کمپنی کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close