بڑی شخصیت عمران خان کو ریلیف دلوانے میدان میں آگئی، دوست ممالک سے رابطوں کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) چئیرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بڑے منصب پر فائز شخص نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دلانے کی کوشش دوست ممالک کے ذریعے کی گئی، علامہ طاہر اشرفی نےکہاکہ عمران خان کو معاملات بہتر کرنے کے بڑے مواقع ملے لیکن ان پر اعتبار کون کرے۔

عمران خان کے قریبی دوست اور بڑے منصب پر فائز شخص نے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی۔عمران خان کو ریلیف دلانے کی یہ کوشش دوست ممالک سے کی گئی۔اس شخصیت سے یہی سوال ہوا کیا آپ عمران خان کی گارنٹی دیتے ہیں لیکن اس شخص نے بھی کہا عمران خان کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ یہ اب وہی بتائیں گے کہ گھر والے کسی قریبی شخصیت کی گارنٹی کو مانتے ہیں یا نہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئیں، وہ جذباتی آدمی ہیں ،جو عمران خان کو اتاترک سے اوپر کہتے تھے وہی سب سے پہلے چھوڑ کر گئے۔میں چئیرمین پی ٹی ائی کو کہتا تھا آپ کو تباہ کرنے والے یہ ہیں جو ذہن سازی کرتے ہیں۔عمران خان کے دور میں ہماری عالمی دنیا سے تعلقات بہت خراب ہوئے۔کچھ خرابی سابق وزیراعظم نے کی،باقی جلتی پر تیل کا کام شاہ محمود قریشی کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے آنے نہ آنے سے دوست ممالک سے تعلقات میں فرق نہیں پڑتا۔ گذشتہ چند برسوں میں آپ کو اسلامی دنیا سے مل رہا ہے وہ فوج کی وجہ سے ہے۔ مسلم حکمران نے مجھے کہا آپ کے سیاستدان پھنستے ہیں تو ہمارے دروازے پر منتیں کرتے ہیں۔

جب سیاستدان پر سکون ہوں تو یہ اپنی قوم اور ہمارا احساس نہیں کرتے ہیں۔ ہمارے قریب ترین اسلامی ممالک اور روس کی ایلیٹ سے رابطے ہیں۔طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے دورہ روس کے بارے میں پوچھا کہ اس میں آپ کی مرضی شامل ہے ؟ قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ دورہ روز کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کو ہماری تائید حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں