عمران خان کو ٹیلی فون پر بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی گئی،بات کون کرائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔۔۔سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔سابق وزیر اعظم نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے سیکریٹ ایکٹ عدالت میں بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پربات کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی ہے اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عمران خان سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں