لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو دبئی جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زین قریشی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے۔شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم پر پی این آئی ایل لسٹ میں ہے۔ذرائع کے مطابق زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں۔زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں