بجلی صارفین کو ریلیف کیسے؟ پاکستان نے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگی بجلی کے تناظر میں ملکی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پلان شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کی وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ عالمی ادارے کے مقرر کردہ اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔۔۔۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے براہِ راست آئی ایم ایف حکام سے بات نہیں کی بلکہ پاکستان کی طرف سے ایک ٹیم نے عالمی ادارے کے حکام سے بات چیت کی ہے اور وہ آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close