چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن شیڈول اعلان کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اے این پی، بی اے پی اور بی این پی کے وفود نے ملاقات کی۔

اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔ دوسری جانب ملاقات میں اے این پی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر اندر ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سے قبل پارٹیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ، اس وقت نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں تھی۔اس کے علاوہ رہنما اے این پی میاں افتخار حسین نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام نے جنوری کے آخر یا فروری کے وسط میں الیکشن کرانے کی بات کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close