16 ماہ اپنے کیس ختم کرنے، فائدے اٹھانے میں لگائے گئے، باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ، گھروں میں صف ماتم بچھی ہے، شیخ رشید پھٹ پڑے

راولپنڈی (انٹرنیوز) 16ماہ کیسز ختم،فائدے اٹھانے میں لگائے گئے،باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ،گھروں میں صف ماتم بچھی ہے۔سوشل میڈیا پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کرکے سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی، بجلی بل بھی دگنا ہوگیا اب آخر میں آئی ایم ایف بھی روٹھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 16مہینے کیسز ختم کرانے اور فائدے اٹھانے میں لگائے گئے، اب ملبہ 8دن کی نگران حکومت پر گرایا جا رہا ہے جس کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام سیاسی پارٹی نہیں،ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے،باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ،نہ ہی دکان، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے جس کی ذمہ داری 16مہینوں میں 13پارٹیوں کی نااہل نالائق ناکام حکومت پر آتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close