اسلام آباد(انٹرنیوز)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھے جانے والے خط میں کہا کہ عبوری حکومت جانبداری برت رہی ہے۔خط میں کہا کہ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کی تعیناتی خوش آئند ہے اور صرف آئی جی اورچیف سیکرٹری کی تبدیلی کافی نہیں، بیوروکریسی اور پولیس افسران کی تبدیلی ضروری ہے۔
جی ڈی اے کے رہنما سردارعبدالرحیم نے کہا کہ 15 برس میں اقربا پروری اور میرٹ کا قتل عام کیا گیا، سیاہ دور میں من پسند نا اہل افراد کو نوازا گیا ہے۔خط میں بدترین مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے نے نگراں وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت بھی مانگ لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں