کتنے ماہ میں مرمت ہو گی؟ پاکستان کے بڑے بین الاقوامی ائر پورٹ کے رن وے میں دراڑیں پر گئیں

کراچی (پی این آئی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئی ہیں جس کی مرمت کے لیےنوٹم جاری کردیا گیاہے۔۔۔سول ایوی ایشن کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل اور 7 آر کا یومیہ بندش کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ 5 ماہ تک روزانہ دو سے تین گھنٹے دونوں رن ویز بند رہیں گے۔ مرمت کے دوران ان رن ویز پر فلائٹ آپریشن نہیں ہوسکے گا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close