نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترکا مستعفی ہونے کی خبروں پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی جانب سے ان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید سامنے آگئی۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران میرے ایک بیان کی غلط تشریح کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ نے اتنے مشکل حالات میں یہ چیلنج کیوں قبول کیا۔ لیکن میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کا موقع ملااورمیں اپنی بھرپور کاوشوں سے ملک کی خدمت کروں گی۔ آپ کا بہت شکریہ!!

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close