ایکساتھ 3چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان، صوبہ سندھ میں یکم ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان، ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملازمین اور طلباء ایک ساتھ 3 تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یکم ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر یکم ستمبر بروز جمعہ کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم ستمبر کو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تاہم وفاقی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور کاروباری جگہیں کھلی رہیں گی۔ جبکہ جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیے جانے سے صوبے کے ملازمین اور طلباء کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں۔ یکم ستمبر جمعہ کو عام تعطیل جبکہ 2 ستمبر بروز ہفتہ اور 3 ستمبر بروز اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close