یکم ستمبر کو شٹرڈائون ہڑتال کا فیصلہ، تاجر بھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے

کراچی(پی این آئی) کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے یکم ستمبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکٹرانک ڈیلرز مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہاہے کہ کراچی کی تمام تاجر تنظیمیں یکم ستمبر(جمعہ)کو ہڑتال کریں گی۔

اس روز شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے،ان کا کہناتھا کہ تمام تاجر برادری پریشان ہے احتجاج کے باوجود حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، مہنگائی، پیٹرول کی قیمت بڑھانے، بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف ہڑتال کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close