چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اپنے ریمانڈ سے لاعلم

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سائفر کیس میں اپنے ریمانڈ سے متعلق لاعلم ہیں۔ذرائع کے مطابق سائفر کیس پر پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا رات گئے اجلاس ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔پی ٹی آئی قانونی ٹیم حیران ہے کہ وکیل کے بغیر ریمانڈ کیسے لیا کیا گیا؟ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے ملاقات میں بھی کسی وکیل یا اہلیہ سے جوڈیشل ریمانڈ کا ذکر نہیں کیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی اعجاز بٹر نے کہا کہ قانونی ٹیم سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہونے کے لیے جا رہی تھی مگر قانون کا مذاق بنایا گیا۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے بہت سوالات ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ریمانڈ کب لیا گیا؟ ریمانڈ سابق وزیر اعظم اور ان کے وکلا کو بتائے بغیر کیسے ممکن ہوا؟واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سائفر کیس میں ایف آئی اے سابق وزیراعظم کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لا چکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں