سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد عمران خان کو کہاں رکھا جائے گا، سابق اٹارنی جنرل نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم عبوری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں ہوئی اور نااہلی بھی برقرار ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ یہ عبوری حکم ہے، سزا ختم نہیں ہوئی، نااہلی بھی برقرارہے،

سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے ریمارکس کا ماتحت عدلیہ پر بھی اثر آتا ہے لیکن میں نہیں سمجھتاکہ اسلام آبادہائیکورٹ پر ریمارکس کا کوئی اثر ہوا ہے،عرفان قادر نے کہا کہ سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد کہاں رکھنا ہے یہ انتظامی معاملہ ہے، میرے خیال میں اٹک جیل میں ہی رہیں گے ،سائفرکیس سنجیدہ معاملہ ہے ، تفتیش جاری ہے اتنی جلدی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکتا،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف الگ الگ مقدمات ہے، مشکلات بڑھ سکتی ہیں ، میرے خیال میں الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ فائل کرنے کا معاملہ مرکزی اپیل میں دیکھا جائے گا،میراخیال ہے چیئرمین پی ٹی آئی ابھی کچھ عرصہ گرفتار رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close