چیف جسٹس نے نواز شریف کی وطن واپسی مشکل بنا دی ہے، سینئر ن لیگی لیڈر کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) سابق گورنر خیبرپختونخوا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پتہ ہے کہ پاکستان ہمارے بغیر چل نہیں سکتا،نواز شریف نے 2ستمبر عوامی ہڑتال کی حمایت کی ہے، خورشید شاہ نے عجیب انداز میں نواز شریف کے وطن نہ آنے کی بات کی ہے۔

میرے گھر کا بجلی بل 5 لاکھ روپے بجلی کا بل آیا ہے، سوچتا ہوں کہ عام آدمی کی زندگی کیسے گزر رہی ہے، ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے،منگل کو قومی خبر رساں ادارے ’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوئی ہے معاف نہیں ہوئی،میاں نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، غلط فیصلوں پر وہ تنقید بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے نواز شریف کی وطن واپسی مشکل بنا دی ہے،نواز شریف ڈرنے ، جھکنے اور بکنے والا نہیں، وہ نڈر انسان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے عجیب انداز میں نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کی بات کی ہے یہ خورشید شاہ کا اپنا نظریہ ہے، ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ میرے گھر کا بجلی بل 5 لاکھ روپے بجلی کا بل آیا ہے، سوچتا ہوں کہ عام آدمی کی زندگی کیسے گزر رہی ہے، ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، اللہ خیر کرے، صرف آرمی چیف ہی اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں ہیں، تمام امیدیں انہیں سے لگی ہوئی ہیں، نگران وزیراعظم ہمارا دوست ہیں وہ پہلے مسلم لیگ نون میں شامل رہے تھے ۔ ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ڈکٹیشن دے رہا ہے،ڈالر 400 جبکہ پائونڈ 600 روپے تک جاسکتا ہے،ملک میں معاشی حالات خدا نخواستہ مزید خراب ہو سکتے ہیں، 2 ستمبر کو جو ہڑتال ہو رہی ہے وہ آئین و قانون کی حدود میں اگر ہوئی تو ہم اس کی حمایت کریں گے،آج پاکستان میں بجلی 2روپے مزید مہنگی ہو گئی ہے، المیہ یہ ہے کہ انڈیا میں 6 روپے فی یونٹ بجلی ہے اور ہماری 50 روپے فی یونٹ ہے، ان کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے اچھا محسوس نہیں کر رہا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں