بجلی بل میں لگے ایڈیشنل چارجز عوام کی کمر توڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی اپوزیشن کی زبان بولنے لگی

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ ہوئے معاہدے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر موجودہ حکومت کو بھی بات کرنی چاہیے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بجلی بلوں میں جو بھی ایڈیشنل چارجز لگے ہیں وہ کمر توڑ رہے ہیں، بجلی کے بل لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بجلی کے سب سے زیادہ چارجز پاکستان میں ہیں، عوامی مسائل کو پیچھے نہیں رکھنا چاہیے۔چیف الیکشن کمشنر سے پی پی وفد کی ملاقات پر شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی، ہم نے تمام تحفظات سامنے رکھے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترجیح حلقہ بندیاں نہیں بلکہ 90 دن کی مدت ہے، ہماری کوشش ہے جلد سے جلد الیکشن ہوں منتخب حکومت آئے جو عوامی مسائل حل کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close