ن لیگ میں تنظیم سازی، مریم نواز متحرک ہو گئیں، رابطے اور ملاقاتیں شروع

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سیالکوٹ سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں ارشد جاوید وڑائچ، رانا عارف ہرناح، حافظ شاہد ندیم، طارق سبحانی، نوید اشرف، ذیشان رفیق، رانا عبدالستار، چودھری اکرام، رانا شوکت، رانا افضل، گلناز شجاعت، عبدالرحمن شامل تھے۔

ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی، سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز شریف نے سابق اراکین اسمبلی کو خواتین ونگ اور یوتھ کی یونین کونسل تک ٹیم بنانے کا ٹاسک دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close