اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود توشہ خانہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج رہائی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ضمانتی مچلکے آج جمع نا ہوسکے، عدالت کی کرمنل برانچ بند ہوگئی اور عملہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگیا۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 6 بجے تک موجود رہا لیکن مچلکے جمع نہیں کرائے گئے، کل مچلکے جمع ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری ہو گی۔۔۔۔بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے ضمانتی مچلکے کل جمع کرائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا کہا ہے۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں