اٹک جیل کے باہر سیکیورٹی سخت، اطراف کے راستے رکاوٹیں لگا کر بند

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کیے جانے کے بعد اٹک جیل کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی، بشری بی بی بھی وکلا ٹیم کے ہمراہ جیل کے باہر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری جیل کے راستوں پر پہنچ گئی ہے۔ اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف کے راستے رکاوٹیں لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے راستوں پر اینٹی رائیٹس کٹ سے لیس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close