اسلام آباد(پی این آئی) توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کیا، 3 روز قبل جج ہمایوں دلاور کو ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا تھا۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں سیشن کورٹ سے سپیشل کورٹ یا ہائیکورٹ ٹرانسفر کی استدعا کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں