دریائے چترال پر رسی ٹوٹنے سے ایک اور ڈولی پھنس گئی

اسلام آباد (پی این آئی) دریائے چترال پر تین افراد کو لے جانے والی ڈولی پھنس گئی جنہیں ریسکیو عملے نے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو 1122 کے عہدیدار کے مطابق یہ واقعہ اپرچترال کے علاقے کوراغ میں پیش آیا جہاں دریائے چترال پر ڈولی پھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے لیکن خوش قسمتی سے تینوں کو جلد ریسکیو کرلیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچا اور ڈولی کو صحیح کرتے ہوئے ڈولی کو کھینچ کر کنارے پر منتقل کیا جس کے بعد تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈولی میں پھنسے ہوئے افراد گہکیر کی جانب سے بونی آ رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close