توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ نیب راولپنڈی نے بشری بی بی کوآج 11 بجے طلب کیا تھا۔ بشری بی بی کو کسی مرد فیملی ممبر کے ہمراہ پیشی کی ہدایت کی گئی۔

بشری بی بی پرلاکٹ، چین، کانٹے،2 انگوٹھیاں اوربریسلٹ لینے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ سونے اورہیرے کا نیکلس، سونے اور ہیرے کا بریسلٹ لینے کا بھی الزام ہے۔نیب راولپنڈی کےمطابق بشری بی بی پرسونے اورہیرے کی انگوٹھی، بالیاں اوربریسلٹ واچ بھی لینے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق قیمت کا تخمینہ لگانے کیلئے تحائف توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close