بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عدالت نے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد (پی این آئی)بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عدالت میں لیسکو کیخلاف کیسز بھی تیزی سے بڑھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے ظالمانہ بلوں کیخلاف دادرسی کیلئے شہری عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے لگے، لاہورکی سول کورٹ میں لیسکو کیخلاف کیسز کے انبار لگ گئے،ایک ہفتے میں ہی واپڈ کی عدالت میں 400 سے زائد کیس دائر ہوگئے۔ عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئےحکم امتناعی اور ادارے کو بل کی قسطیں بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارےپاس اب سوائے عدالت کے کوئی چارہ نہیں ہے،شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت وقت سے فوری ریلیف دینے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں