اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی ہے۔۔۔۔ آج صبح سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔۔۔۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ رولز پر نہ جائیں، توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہو چکی ہے۔۔۔۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ رولز کی بات کریں گے تو سوال اٹھائیں گے کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں، قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لے لیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں