پی ٹی آئی نے مردم شماری نتائج غیر قانونی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(انٹرنیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مردم شماری کے نتائج غیر قانونی قرار دینے، 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان اور الیکشن شیڈول جاری کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے ذریعے سپریم کورٹ میں دا? ردرخواست میں استدعا کی گ?ی کہ صدر مملکت کو ہدایت کی جائے کہ وہ 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی جائے کہ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی حکم دیا جائے کہ صوبوں میں 90 روز میں عام انتخابات کے لیے الیکشن تاریخ مقرر کریں۔ تحریک انصاف نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے پانچ اگست کے فیصلے، ادارہ شماریات کی 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی مزید گ?ی ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے عمل کو بھی غیر قانونی قراردیا جائے اور الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں