بجلی کے بلوں کے مسئلے پر وزیر اعظم کی زیرصدارت دوسرے دن بھی اجلاس، فیصلہ کیا ہوا؟

اسلام آباد (پی این آئی) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں پر دوسرے روز اجلاس میں بھی عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔۔۔گزشتہ روز بھی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا اور آج دوسرے روز بھی اجلاس ہوا۔۔۔وزارت توانائی سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔۔۔ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔۔۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ وزارت توانائی کی بجلی بلوں سے متعلق تجاویز کی منظوری دے گی۔۔۔بجلی کے بلوں کے حوالے سے وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے بلوں کے مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔۔۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close