بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواستوں پر فیصلہ کریں، لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا، ڈیڈ لائن دے دی

لاہور(انٹرنیوز) عدالت نے نیپرا کو بجلی ریلیف درخواستوں پر فیصلے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس رضا قریشی نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف عبرالمتین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی بلوں پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ملک بھر میں مہنگی بجلی اور بے جا عائد ٹیکسز کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین نیپرا کو 21دن میں بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close