ستمبر میں بجلی کا یونٹ 90 روپے کا ہو جائے گا، عوام تیار ہو جائیں، سینیٹر مشتاق احمد خان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اگلے ماہ بھی بجلی کے بلوں میں دگنا اضافے کی پیش گوئی کردی۔ ۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق خان کا کہنا تھاکہ عوام ستمبر کے بلوں کےلیے بھی تیار ہوجائیں، ستمبرکے بل میں فی یونٹ 90 روپے کا ہوجائے گا۔۔۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے 15ماہ میں 500 ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی۔۔۔سینیٹر مشتاق خان کا کہنا تھاکہ جب تک آئی پی پیز ہیں، پاکستان میں کبھی بھی بجلی سستی نہیں ہوسکتی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close