اسلام آباد(انٹرنیوز) عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو 6 ستمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتارنہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی گرفتاری بارے ڈی سی، ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز سمیت شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس بابر ستار نے ڈی سی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو نہیں پتہ کتنے آرڈر پاس ہوئے؟ جس پر ڈی سی نے جواب دیا مختلف عدالتوں کے آرڈرز ہوتے ہیں اس لئے تفصیلات معلوم نہیں۔چیف کمشنر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائے ہوئے بتایا کہ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس آپریشنز پر فرد جرم کی کارروائی 7ستمبر تک موخر کردی ہے۔بعدازاں عدالت نے ایم پی او معطلی حکم میں توسیع کرتے ہوئے شہریار آفریدی،شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں 6ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں