شاہ محمود قریشی کو 48 گھنٹے کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد (انٹرنیوز) سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے شاہ محمود کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رہنماء پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا۔

نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی،شاہ محمود کی طرف سے بابر اعوان اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر نے موبائل برآمدکرنے کے لئے شاہ محمودکا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا جس کی بابراعوان نے مخالفت کی اور مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 90اور 91کے تحت شاہ محمود کا سائفرسے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے موکل کئی دن سے جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مزید کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدشاہ محمود کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں