بیان کہاں لیا جائے گا؟ عسکری ٹاور حملہ کیس، عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

لاہور (انٹرنیوز) عمران خان کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

پولیس کی جے آئی ٹی اٹک جیل میں سابق وزیراعظم کا بیان قلمبند کرنے کیلئے عدالت سے اجازت لے گی جس کے بعد جے آئی ٹی سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چودھری و دیگر ممبران اٹک جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close