نیب کو سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری سے روک دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔۔۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 12 ستمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش کمار چاولہ کے خلاف نیب میں محکمہ ایکسائز اور فوڈز میں کرپشن کی انکوائریز جاری ہیں۔۔۔۔۔ عدالت عالیہ نے مکیش کمار چاولہ کو نیب سے انکوائری میں مکمل تعاون کرنے کا حکم دیا اور نیب حکام سے آئندہ سماعت پر انکوائری کی تفصیلات طلب کر لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close