پرویز خٹک نے عمران خان کو فرعون قرار دے دیا، اور کیا کہا؟

مانسہرہ (پی این آئی) عمران خان کابینہ کے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کو فرعون قرار دیدیا ہے ۔۔۔ آج منگل کے روز مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔۔۔۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا، ان کی کی کام کرنےکی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھا، کہتا تھا کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close