اسلام آباد میں رانگ وے پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد میں رانگ وے پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ رانگ وے پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی سے حادثات میں کمی آئے گی۔ ابتدائی طور پرسری نگر ہائی وے اور جناح ایونیوپر رانگ گاڑی چلانے والواں کے خلاف کارروائی ہو گی ، انسٹیٹیوشن ایونیو پر رانگ وے پر گاڑی چلانے والواں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی نے مزید کہا کہ انسانی جانیں قیمتی ہیں ،شہری ٹریفک قوانین اور سیفٹی کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں