اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے گزشتہ سماعت کے موقع پر لفٹ میں پھنس جانے کے خوفناک تجربے کے پیش نظر آج مختلف راستے سے کمرہ عدالت تک پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔ لطیف کھوسہ آج پیر کی صبح اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو ایک صحافی نے ان کے ساتھ دو روز قبل لفٹ میں پھنسنے کا قصّہ چھیڑ دیا۔۔۔۔ لطیف کھوسہ سے صحافی نے پوچھا کہ آج لفٹ کے ذریعے تو نہیں جائیں گے؟ جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ “میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاؤں گا”۔
اس کے بعد صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے اس دن روسٹرم احتجاجاً چھوڑا اور چلے گئے، کیا آج پیش ہوں گے؟ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ وہ اس دن کی بات تھی، ویسے میں نے بائیکاٹ تو نہیں کیا تھا۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ لطیف کھوسہ سمیت 19 افراد اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں 45 منٹ تک پھنس گئے تھے جنہیں بعد میں بحفاظت ریسکو کر لیا گیا۔۔۔لفٹ سے باہر آنے کے بعد لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی سازش کی گئی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں