اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کی مرکزی قیادت نے اپنے کارکنوں کو بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی ہے۔۔۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ مہنگی بجلی کے خلاف سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔۔۔
سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے کہا کہ بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں