آئینی بہانے نہیں چلیں گے، الیکشن 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے آواز بلند ہو گئی

اسلام آباد(انٹرنیوز)بلوچستان پیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نگران حکومتوں کے خلاف بول پڑے اور کہا کہ آئینی بہانے نہیں چلیں گے، انتخابات 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج آئین کی پاسداری نہیں کی تو آنے والی حکومت سے بھی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔سردار اختر مینگل کا نگران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کوئی آئینی بہانے نہیں چلیں گے،

انتخابات 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں۔پروگرام جرگہ میں گفتگو میں ایمل ولی خان نے کہا کہ جس طرح کے حالات خیبر پختونخوا میں ہیں، سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا تصور بھی ناممکن ہے، گورنر کا کردار منفی ہے اور وزیر اعلیٰ غیر جانبدار نہیں ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close