عمران خان ہزار سال جیل میں رہنےکو تیار ہیں لیکن ۔۔۔ عمران خان کے وکیل نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور قانونی امور کے ترجمان نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہےکہ عمران خان ہزار سال جیل میں رہنےکو تیار ہیں لیکن قوم انہیں ایک لمحہ جیل میں نہیں دیکھنا چاہتی۔۔۔میڈیا کے لیے جاری کیے گئے بیان میں نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید 22 دن ہوگئے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نے انہیں قید کرنےکا فیصلہ غلط قرار دے دیا تو جیل میں گزارے دنوں کا ازالہ کون کرےگا؟

نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسے فیصلے میں گرفتار کیا گیا جس میں قانونی طور پر ہزار غلطیاں ہیں، آئین کسی کی غیرقانونی گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close